24 دسمبر، 2017، 11:22 AM

شمالی کوریا نے نئی اقتصادی پابندیوں کو اقدام جنگ قراردیدیا

شمالی کوریا  نے نئی اقتصادی پابندیوں کو اقدام جنگ قراردیدیا

شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی گئی نئی اقتصادی پابندیوں کو شمالی کوریا کے خلاف اقدام جنگ قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مالی کوریا نے اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی گئی نئی اقتصادی پابندیوں کو شمالی کوریا کے خلاف اقدام جنگ قراردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شمالی کوریا پر عائد نئی اقتصادی پابندیوں کے بارے میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئےکہا ہے کہ  نئی پابندیاں اس کو اقتصادی بحران کا شکار کرنے کےلئے ہیں، امریکہ اپنی ایٹمی طاقت کے زور پرخوفزدہ کرنے کی کوشش کررہا ہے اور ہمارے ملک پرسخت سے سخت پابندیاں عائد کرنے کےلئے دباؤ بڑھارہا ہے۔شمالی کوریا نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ کی پابندیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام شمالی کوریا کی خودمختاری کےخلاف اور جنگ کے اقدامات کے مترادف ہے۔ شمالی کوریا پرنئی پابندیاں اقوام متحدہ کی جانب سے نئے بیلسٹک میزائل تجربے کےبعد عائد کی گئیں ہیں جس کا مسودہ امریکہ کی جانب سے پیش کیا گیا تھا جبکہ شمالی کوریا کو پہلے ہی امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے پابندیوں کا سامنا ہے۔

News ID 1877557

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha